گورنر ہاؤس پشاور میں مصنوعی ذہانت پر تربیتی سیشن، فیصل کریم کنڈی کی طالبات سے ملاقات

19

پشاور (پریس ریلیز) یکم اکتوبر 2025: گورنر ہاؤس پشاور میں تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت   سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیشن میں شریک خواتین طالبات سے ملاقات کی۔
گورنر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ دنیا تعلیمی شعبہ سمیت تمام شعبوں میں اس میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں خصوصاً خواتین کو مصنوعی ذہانت اور جدید علوم کی تعلیم دینا نہ صرف احسن اقدام ہے بلکہ یہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خواتین کے لیے تعلیم کے بعد روزگار کا حصول سب سے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اکثر خواتین کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق مواقع میسر نہیں آتے۔

Comments are closed.