بیٹنی قوم کے نمائندہ وفد کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، علاقائی مسائل پر گفتگو
پشاور (پریس ریلیز) یکم اکتوبر 2025: سب ڈویژن لکی مروت بیٹنی قوم کے نمائندہ وفد نے اتحاد العلماء کے صدر مولانا ملک محمد عمر اشرفی کی قیادت
میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
وفد میں ملک ہدایت اللہ، ملک شیرین، ملک کمال شاہ، ملک شیر افضل، ملک فدا محمد اور دیگر عمائدین شامل تھے۔
وفد نے گورنر کو OGDCL پلانٹ اور مقامی آبادی کے آئینی و قانونی حقوق کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے مگر اس منصوبے سے مقامی آبادی کو خاطر خواہ فائدہ نہیں مل رہا، اور وعدوں کے باوجود بیٹنی قوم کو مفت گیس کنکشن فراہم نہیں کیے گئے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا ہے اور مقامی وسائل سے مقامی لوگوں کو مستفید کر کے علاقائی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بیٹنی قوم کے خدشات کے حوالے سے OGDCL حکام سے بات کی جائے گی۔
Comments are closed.