سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک — وزیر اعلیٰ بلوچستان

18

کوئٹہ، 1 اکتوبر — وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب آپریشنز کرکے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے جو ہمارے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایجنسیوں کے مہرے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں ناکام ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قیامِ امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے جبکہ حکومت بلوچستان ہر سطح پر اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Comments are closed.