ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا ٹراما سینٹر کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
کوئٹہ، 1 اکتوبر — صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور حالیہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن علاج و معالجے کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر مینجنگ ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے صوبائی مشیر کو زخمیوں کی صورتحال اور علاج کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ربابہ نے طبی عملے کی خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
Comments are closed.