ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس، سائنس کالج چوک منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت

20

کوئٹہ، 1 اکتوبر — ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ رفیق بلوچ کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پی ڈی نے سریاب روڈ، سرکی روڈ، کسٹم، پرنس روڈ اور سائنس کالج چوک سمیت دیگر منصوبوں کی صورتحال اور درپیش رکاوٹوں پر بریفنگ دی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سائنس کالج چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کا خصوصی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لیے سائنس کالج چوک کا منصوبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.