پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی سی سی پی سے منظوری، اب پی ٹی اے سے منظوری باقی

15

اسلام آباد، یکم اکتوبر: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دے دی ہے جو اس بڑے تجارتی معاہدے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

سی سی پی نے اس حوالے سے تفصیلی ریگولیٹری جائزہ مکمل کرنے کے بعد منظوری دی۔ اب یہ عمل حتمی مرحلے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری کی جانب بڑھے گا۔

ٹیلی نار ایشیا کے ترجمان نے کہا:
“ہم سی سی پی کے شفاف اور محتاط جائزے کو سراہتے ہیں۔ یہ منظوری پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کو مزید مضبوط کرے گی اور معاہدے کی تکمیل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔”

جب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوتا، ٹیلی نار پاکستان اپنے 4 کروڑ 30 لاکھ صارفین کو معمول کے مطابق خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

Comments are closed.