ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

0 33

کوئٹہ 31اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے محکمہ زراعت کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کسانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے گرین ٹریکٹر اسکیم کی منظوری دے دی ہے اس اسکیم کے تحت ہر سال کسانوں کو 1000 ٹریکٹرز آسان اقساط اور سبسڈائزڈ سرکاری قیمت میں فراہم کئے جائیں گے۔ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اس میں انویسٹمنٹ کو بڑھایا جائے تاکہ صوبے کی زرعی ضروریات کو بخوبی پْورا کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم ،صحت اور انفراسٹریکچر کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زراعت کے شعبہ میں جدت لاتے ہوئے صوبے کی زرعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.