اقوام متحدہ، ایغور معاملہ، پاکستان سمیت 54ممالک چین کیساتھ کھڑے ہو گئے،23ممالک کی مخالفت

0 34

نیو یارک: اقوام امتحدہ میں پاکستان اور مصر سمیت 54 ممالک نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے خلاف کیمپس کو بیجنگ کی انسانی حقوق کے شعبہ میں گراں قدر کامیابی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایغور مسلمان اور دیگر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی انسانی حقوق سے متعلق تشویشناک خبروں کے بعد معاملہ زیر بحث آیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کیمپس سے متعلق اقوام متحدہ میں برطانیہ نے بیجنگ میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ اٹھایا تو تقریبا تمام 23 مغربی ممالک نے لندن کی حمایت کی۔جس کے بعد چین کے اتحادیوں بشمول پاکستان، روس اور مصر نے برطانوی موقف کی مخالفت کی اور کہا کہ چین نے انسانی حقوق کے شعبہ میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہیں۔واضح رہے کانگو اور سربیا سمیت بولیویا نے بھی چین کی حمایت کی۔خیال رہے کہ سنکیانگ کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے، جس میں سے زیادہ تر مسلمان اقلیت ایغور سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 23 ممالک نے چین کے صوبے سنکیانگ میں ایغوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر تشویش کا اظہار کیااہم اقوام متحدہ میں تمام 54 ممالک نے بیلا روس کی جانب سے پیش کیے گئے متن کی حمایت کی۔یاد رہے کہ برطانیہ نے اقوام متحدہ میں چین کے اندر بڑے پیمانے پر حراستی کیمپ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔برطانیہ نے کہا تھا کہ حراستی کیمپ سے متعلق معتبر اطلاعات ہیں جس میں ثقافتی اور مذہبی رسومات کو محدود کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں، ایغور مسلمانوں کی غیر متناسب طورپر نگرانی کی جاتی ہے اور انسانی اور دیگر بنیادی حقوق کی خلاف وزرزیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ میں 10 لاکھ سے زائد ایغور مسلمانوں کو حراست کیمپ میں موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.