بلوچ عوام کی منزل اور نجات کی راہ صرف پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے ، نواب ثناء اللہ زہری

0 38

خضدار : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور پیپلز پارٹی خضدارکے رہنماء سردارزادہ میر سیف اللہ عمرانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ۔نوغے میں سردار زادہ سیف اللہ عمرانی اور ان کے دوستوں کی جانب سے کامیاب شمولیتی جلسہ منعقد کرنے پر انہیں اور ان کے تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ جھالاوان و بلوچستان کے دیگر حصوں میں پیپلز پارٹی کے پرچم کو تھامنے اور بھٹو کے نظریے کو اپنانے والے سیاسی کارکنان کی تعداد میں جس انداز میں اضافہ ہورہاہے وہ سیاسی تبدیلی اور عوام کی سیاسی سوچ اور اعلیٰ ظرفی کی عکاسی کررہاہے۔بلوچستان کے عوام کو یہ تجربہ ہوچلا ہے کہ اب ان کی منزل اور نجات کی راہ صرف پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے یہی جماعت ہے جو ان کی احساس محرومی کا خاتمہ اور ان کے حقوق کا دفاع کرسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی میں ایسی قیادت موجود ہے جو بلوچستان سمیت ملک کو ایسے بحرانوں سے نکال دے اور عوام کی بے روزگاری غربت اور بدحالی میں کمی لاسکے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سردار زادہ میر سیف اللہ عمرانی اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب جلسہ عام منعقد کرنے اور اس میں کثیر تعداد میں لوگوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تمام نئے شامل ہونے والے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں اورانہیں یقین دلاتا ہوں کہ پیپلزپارٹی میں سب کو شرف پذیرائی ملے گی اور ہر ایک کو بولنے واظہارِ رائے کا موقع ملیگا اس پارٹی میں جمہوریت موجود ہے۔پیپلز پارٹی کے بانی میر ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک میں جمہوریت کو استحکام اور دوام بخشی اور یہاں ووٹ کو عزت دینے کی بنیاد پر ہو اس پارٹی کا ہر ورکر رہبر ورہنماء ہے جس پارٹی کا منشور اغراض و مقاصد عوام کو عزت دینے اور ورکرز کو بلند حوصلہ و سوچ دینے کے لئے بنائے گئے ہوں اس پارٹی میں کوئی بھی ورکر احساسِ کمتری کا شکار نہیں ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے تمام قائدین نے عوام و جمہوریت کی خاطر قربانی دی اور اس ملک میں جمہوریت پذیرائی دی۔عوامی رہنماء ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کی آئین تشکیل دیکر انہوں نے پورے پاکستان پر احسانِ عظیم کیا۔۔پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار زادہ میر سیف اللہ عمرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ نواب ثناء اللہ خان زہری و دیگر قائدین اور میرے ساتھیوں کی جانب سے حوصلہ دینے اور میرے اعتماد میں اضافہ کرنے کا نتیجہ تھا کہ ہم نے اتنا بڑجلسہ عام منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور انہوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ سردار زادہ سیف اللہ عمرانی کا کہنا تھاکہ نوغے اور آس پاس کے بسنے والے تمام لوگ نواب ثناء اللہ خان زہری سے عہد وپیمان کرچکے ہیں اور اب وہ ہمیشہ ان کے سیاسی رفیق بن کر آگے بڑھیں گے ہم اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ آج تک نوغے میں جتنے بھی کام ہوئے ہیں وہ سب نواب ثناء اللہ خان زہری کروائے اور ان کی دلچسپی سے ہی عوام کی فلاح وبہبود ہوئے یہاں ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.