ورلڈ رینکنگ فائٹس میں کامیابی کے بعد محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے ‘ ائیرپورٹ پر اہل خانہ، عزیز اقارب نے استقبال کیا
کوئٹہ: ورلڈ رینکنگ فائٹس میں کامیابی کے بعد محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر اہل خانہ، عزیز اقارب نے استقبال کیا، استقبال میں کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہیں تھا ، مجھے حکومتی شخصیات کی جانب سے استقبال نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں محمد وسیم۔ تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے دبئی میں میکسیکن حریف کو شکست دیکر ورلڈ رینکنگ فائٹس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے ۔ ائیرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرکے اپنے وطن پہنچا، ورلڈ چیمپئن کو شکست دیکر یہ مقابل جیتاپنے شہر واپس لوٹ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ نہ میرے گلے شکوے ہوتے ہیں اور نہ ہی میں کسی سے گلہ شکوہ کرتا ہوںمیں پاکستان کیلئے کھیلتا ہوں اور اس ہی کیلئے کامیابیاں حاصل کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے استقبال کے حوالے سے وزیر اعلی یا کسی وزیر کے بارے میں زیادہ سوچتا بھی نہیں۔ میرا فوکس کھیل پر ہے اور مقصد ورلڈ چمپئن بننا ہے۔ حکومتی شخصیات کی جانب استقبال نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔ مجھے اپنے کمپنی اور پاک فوج کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔