قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمن قوتیں گمراہ نہیں کر سکتیں، حلیم عادل شیخ
کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑی۔اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اِداروں کا ٹکراو چاہتے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اِس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،گزشتہ کئی سال سے ملک کو لوٹا گیا،اِحتساب سے بچنے کیلئے کچھ سیاستدان ملک دشمنی پراتر آئے ہیں۔انہوں نے سندھ کی صورتحال پر کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں نے فصلوں کو تباہ کر دیا ہے، وفاقی حکومت اِس ضمن سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے، جن علاقوں ٹڈی دل نے تباہی مچائی وہاں ہنگامی صورتحال لاگو کی جائے اور کاشت کاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصراِداروں کا ٹکراو چاہتے تھے لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑی ہے، پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،ملک دشمن قوتیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔