سیکریٹری لوکل گورنمنٹ صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے

0 31

کوئٹہ 30اکتوبر :۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے ان خیالات اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک بریفنگ میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ ظفر زہری سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر لوکل گورنمنٹ حکام نے سیکریٹری کو ضلع گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا اس سے قبل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے اورمارہ،جیوانی پسنی کا بھی دورہ کیا وہاں پر لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ اور جائزہ لیا دراثنا سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ضلع کونسل افس کے مختلف حصوں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کے لو گوں کوان کی دہلیز پر زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ا س سلسلے میں گوادر شہر سمیت پورے زون میں لوکل گورنمنٹ افسران صحت صفائی و ستھرائی قائم رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لائیں تاکہ ہم صاف ستھرا معاشرہ بنانے میں کامیاب ہوسکے انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبوں سے علاقے میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے ترقی کہ ا س عمل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرئے ایسے منصوبے تشکیل دیں جن سے براہ راست گوادر کے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچا ئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.