موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیمی اداروں کے مالی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے – لیاقت شاہوانی

0 34

کو ئٹہ 30اکتوبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیمی اداروں کے مالی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اس حوالے سے یونیورسٹیوں کی مالی گرانٹ کو 550 ملین روپے سے بڑھا کر 1500 ملین روپے کر دیا گیا ہے،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئے کالجوں کی تعمیر و ترقی سے نا صرف معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ترجمان نے کہاکہ پولی ٹیکنیک کالجوں میں بھی نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے شروع کردیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور طلباء￿ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع مل سکیں،ترجمان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں جو فیصلے کر رہی ہے ان کے مثبت نتائج مرتب ہونگے اور آنے والے دنوں میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.