رمضان شوگر ملزکیس، احتساب عدالت کا نیب کو شہبازاور حمزہ شریف کیخلاف مکمل ریفرنس دائرکرنے کا حکم

0 29

لاہو ر:  احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے شہبازشریف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ احتساب عدالت پیش کر تے ہوئے حاضری سے استثنی کی استدعا کی۔وکیل نے بتایا کہ شہبازشریف کمرمیں تکلیف کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے لہذا عدالت سے حاضری سے استثنی کی درخواست ہے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے شہبازشریف کو حاضری سے استثنی دے دیا۔نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر سرکاری خزانے سے نا لہ اورپل بنانیکاالزام ہے جس پرعدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.