انسداد ڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ظفر مرزا

0 30

اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتطامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مثر اقدامات سیڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے آئندہ سال پالیسی کے تحت موثر اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ انسدادڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزاہیں، رسپانس ٹیمیں اسی طرح لگن اورجذبے کیساتھ کام کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.