بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے نئے کپتان مقررکردیئے

0 30

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے نئے کپتان مقرر کر دیئے، کرکٹ بورڈ نے مومن الحق اور محمود اللہ کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان بنا دیا۔ بنگلہ دیش ٹیم 3 نومبر سے دورہ بھارت پر ہو گی۔مومن الحق کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ دورہ بھارت کے ٹیسٹ کے لئے محمود اللہ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں دورہ بھارت کے لئے پابندی کے شکار شکیب الحسن کو ٹیسٹ، اور ٹی ٹوئنٹی کی ذمہ داری سنبھالنی تھی۔ آئی سی سی نے شکیب الحسن کو تین جرائم کا مرتکب ٹہرایا اور دو سال کی پابندی عائد کر دی۔ شکیب الحسن نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن پینل کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں تاہم پابندی لگائے جانے پر افسوس ہے۔واضح رہے کہ شکیب الحسن اگلے پی ایس ایل میں جادوگری دکھانے کے قابل نہیں ہونگے۔ شکیب الحسن کو جنوری 2018اور آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ شکیب الحسن 29اکتوبر 2020سے انٹرنیشنل کرکٹ میں لوٹ آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.