ہمایوں سعید اور مہوش حیات ایک بار پھر ساتھ
لاہور : اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات فلم لندن نہیں جائوں گی میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم پنجاب نہیں جاں گی کے ہدایتکار ندیم بیگ جو اب فلم لندن نہیں جائوں گا بنائیں گے میں ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کریں گے۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں ندیم بیگ نے بتایا کہ لندن نہیں جائوں گا کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات ہوسکتی ہیں لیکن یہ فلم دو سال قبل ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جائوں گی کا سیکوئل نہیں ہے لیکن کاسٹ تقریبا وہی ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ندیم بیگ کی فلم پنجاب نہیں جائوں گی میں بھی ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ انہی کی فلم جوانی پھر نہیں آئے گی کے پہلے پارٹ میں بھی ہمایوں اور مہوش ایک ساتھ نظر آئے تھے۔