اہم خبریںپاکستان

پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی قیمت ون تھرڈ ہے

اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہئے ،عوام اب ہمیں آپس میں لڑتا نہیں ملکر کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہئے ،اگلے ایک سال کو اصلاحات کا سال بنانا چاہیے اورجوڈیشل لا، نیب قوانین میں اصلاحات کرنی چاہیے تلخ باتیں ہوتی رہتی ہیں ،حکومت نے پرانے سیٹھوں اور سرمایہ کاروں پر کافی خرچ کرلیا ، اب وقت ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیے،آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی قیمت ون تھرڈ ہے،وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے حملے میں اسٹاک ایکسچینج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پولیس،رینجرز،سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینگل صاحب ہمارے لیئے قابل احترام ہیں ،بلوچستان اور پورے پاکستان کے سیاسی رہنما ہمارے لیئے قابل احترام ہیں ،شیکسپیئر نے کہا تھا کہ دنیا ایک اسٹیک ہے ہر کوئی اتا ہے اور اپنا کردار ادا کر کے چلا جاتا ہے ، ہم لوگ بھی آج ہیں کل نہیں ہوں گے،ہمارا کام بتائے گا کہ لوگ ہمیں یاد رکھتے ہیں کہ نہیں ۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26فروری کو سامنے آیا، 5 مارچ کو پاکستان میں سینی ٹائزر کی قلت ہوگئی ،پانچ مارچ کو میڈ ان پاکستان کا پراجیکٹ شروع کیا،آج الحمدللہ پی پی ایز پاکستان میں بنائے جارہے ہیں ، آج پاکستان 100ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کررہا ہے۔آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، باہر سے چیزیں منگوائیں گے توقیمتیں زیادہ ہوں گی ، پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی قیمت ون تھرڈ ہے۔وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالیکریں گے ، اس سے پاکستان کی نہ صرف اپنی ضروریات بلکہ اسے باہر ممالک کو بھی بھیجا جاسکے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلم ہماری طاقت ہیں، حکومت نے پرانے سیٹھوں اور سرمایہ کاروں پر کافی خرچ کرلیا ، اب وقت ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ بجٹ منطور ہو گیا ،اب ہمیں آپس کی لڑائیوں سے آگے نکلنا چاہئے ،عوام اب ہمیں آپس میں لڑتا نہیں ملکر کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈا پر اتفاق کرنا چاہئے ،اگلے ایک سال میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کم سے کم مشترکات کا ایجنڈ طے ہونا چاہیے،اس سال کو اصلاحات کا سال بنانا چاہیے،ہم سے پہلے بھی لوگ آئے اور بعد میں بھی آئیں گے،ہمیں جوڈیشل لا، نیب قوانین میں اصلاحات کرنی چاہیے، ہمیں کم سے کم کامن ایجنڈے کو لیکر آگے کی طرف جانا چاہیے ،تلخ باتیں ہوتی رہتی ہیں ،اب وقت ہے نوجوانوں پر فوکس کریں،ہمیں اب اپنی لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا،ہمارا تو کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں شہید نہیں ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم شیلڈز،گوگل ماسک تمام چائنہ سے امپورٹ کررہے تھے، سیاستدانوں ،ٹیکنیشن اورانجینئرز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ (رڈ)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button