چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ
لاہور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کو غیرمستحکم کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وار فیئر کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں،پیچیدہ صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری، قربانیوں کا غماز ہے،پاک بحریہ نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کی۔