گلو کار فرحان خان کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم
کوئٹہ: بلوچستان کے معروف نوجوان گلوکار فرحان کا نیا گانا ریلیز ہوگیا ، سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ فرحان خان کوئٹہ سے تعلق ر کھتے ہیں انہوں نے 2018 میں گلوکاری شروع کی ، ان کا پہلا گانا گلاب کے نام سے مشہور ہوا ، فرحان نے بلوچی، پشتو، براہوی، اردو، انگریزی جیسی مختلف زبانوں میں بھی گلوکاری کی حال ہی میں فرحان کا ایک گانا ریلیز ہوا ہے فرحان کے نئے گانے پر فرحان کے دوستوںنے ماڈلنگ کی ہے اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دوستوں کے گروپ نے نئے انداز کے ساتھ پرانے گانے کو نئے انداز میں بنایا۔ فرحان کا کہنا ہے کہ میں اپنے شہر کوئٹہ کو پروموٹ کرنا پسند کرتا ہوں اور یہ ان لوگوں کے لیے متاثر کن ہے جن کے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہے۔ لیکن یوٹیوب ان کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں میں اپنے شہر کوئٹہ کو پروموٹ کرنے اور کوئٹہ بلوچستان کے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے مزید اچھے گانے بنائیں گے۔