شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔