اگر ہمیں آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جیتنا ہے تو تاریخ بدلنی ہوگی،اظہر علی
ایڈلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کئی اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ محمد عباس بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا اعلان میچ سے قبل کرینگے،اگر ہمیں آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جیتنا ہے تو تاریخ بدلنی ہوگی، ایڈلیڈ میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کے لیے پچ اچھی ہے، ہمیں میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینی پڑیں گی، نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا ،اسکی عمر سولہ سال ہے اس لیے اس زیادہ دبائو نہیں ڈالا جا سکتا، موسی خان بھی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ انہیں بھی جب موقع ملے گا وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول ہے۔ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑی پرجوش ہیں اور وہ مثبت انداز میں ہی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کو مختلف حکمت عملی کے ساتھ اور پہلے سیشن کو آخری سیشن سمجھ کر کھیلنا پڑتا ہے۔اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے موجودہ مثبت ماحول کا فائدہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہو گا، اگرچہ برسبین ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ا لیکن تیسرے اور چوتھے روز بولروں اور بیٹسمینوں نے فائٹ کیا۔ کپتان اظہر علی نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، ٹیم میں ضرور کچھ تبدیلیاں ہوں گی اور محمد عباس ایکشن میں ہوں گے۔اظہر علی نے اپنے حوالے سے بتایا کہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امام الحق، شان مسعود کے ساتھ اوپننگ کریں گے جب کہ حارث سہیل کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔اسی طرح اظہر علی نے پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کو آرام دینے اور موسی خان کی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا ہے لیکن ابھی اس کی عمر سولہ سال ہے اس لیے اس زیادہ دبائو نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو محتاط طریقے سے ساتھ لے کر چلنا ہو گا، میرے خیال میں نسیم شاہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک شاندار بولر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسی خان بھی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ انہیں بھی جب موقع ملے گا وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔اظہر علی کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ جیتنا ہے تو تاریخ بدلنی ہوگی، ایڈلیڈ میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کے لیے پچ اچھی ہے، ہمیں میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینی پڑیں گی، آسٹریلیا میں بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کے لیے پچ اچھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے پلان صحیح طرح استعمال کرنے ہوتے ہیں، ڈیوڈوارنر ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ہم نے ڈیوڈوارنر کے خلاف صحیح جگہ بولنگ نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے گزشتہ میچ میں اچھی اسپرٹ دکھائی، تیسرے اور چوتھے دن لڑکوں نے گرانڈ میں اچھی فائٹ کی، ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول ہے۔