پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ(آج)سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا

0 32

ایڈلیڈ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ(آج)جمعہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے،میزبان کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم کی پریکٹس دوسرے روز بھی جاری رکھی ،برسبین ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم میں میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ، حارث سہیل کی جگہ امام الحق اور عمران خان سینئر کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ایڈلیڈ کے میدان میں پاکستان کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا،کاشف بھٹی اور محمد موسی بھی ڈیبیو کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (آج)جمعہ سے کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم دو روز قبل برسبین سے ایڈلیڈ پہنچی، برسبین ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد فائنل الیون میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، حارث سہیل کی جگہ امام الحق اور عمران خان سینیئر کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ایڈلیڈ کے میدان میں پاکستان کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے، جبکہ مصباح کی کوچنگ میں مسلسل شکستوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد بدقسمتی سے ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، سری لنکا کے خلاف ہوم گراونڈ میں بھی پاکستان کو شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 5رنز سے ہرا دیا تھا۔قومی ٹیم غلطیوں کو نہ دہرا کر سیریز میں واپسی کا عزم لیے دوسرے روز بھی ایڈلیڈ میں پریکٹس کی، ایڈلیڈ میں اسپنرز کو مدد ملے گی، یاسرشاہ کا کردار اہم ہوگا، شائقین کرکٹ نے ٹیم سے امیدیں باندھ لیں۔دوسری جانب ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلوی قائد ٹم پین کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھا جائے گا، ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون بینکرافٹ اور جیمز پیٹنسن کو شیفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے اننگ سے پہلا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی ضروری ہوئی تو کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.