وزیراعظم عمران خان نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ جات میں مذہبی رواداری کابھی گہوارہ بنے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب میں وزیر اعلی پنجاب ، گورنر پنجاب ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،وزیرداخلہ اعجاز شاہ بھی موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان کو باباگرونانک یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبا کیلئے ہاسٹلز بھی تعمیر ہوں گے، باباگرونانک یونیورسٹی 107ایکڑرقبے پر محیط ہوگی۔