پاک بحریہ کا بلوچستان میں مفت میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ
ڈام: بلوچستان میں پاک بحریہ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں 700 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بلوچستان کے گا وں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، مریضوں کو دوائیں اور معمولی جراحی کی سہولتیں دی گئیں۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر طبی سہولتیں اور آگاہی دینا تھا۔ انسانی ہمدردی کے تحت پاک بحریہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے رہے ہیں۔