اہم خبریںپاکستان

یوم تکبیر؛ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخار نے یوم تکبیرپرکہا کہ 23 سال قبل آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

یوم تکبیرپرڈی جی آئی ایس پی آربابر افتخارنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال قبل آج کے دن اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج اورقوم خواب کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے کم ازکم قابل اعتماد ایٹمی ڈیٹرنس برقراررکھتے ہوئے طاقت کا توازن قائم کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button