شوبز
ہانیہ عامر قومی کرکٹرز میں بھی مقبول

ویب ڈیسک: کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک دلچسپ کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں قومی کرکٹرز کے ساتھ ایک گیم راونڈ کھیلا جا رہا ہے.
اس گیم راونڈ میں کرکٹرز کو پاکستان کی ٹک ٹاکرز میں سر فہرست ٹک ٹاکر جنت مرزا اور صف اول کی اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویریں دکھائی جا رہی ہیں اور ان کا نام بتانے کو کہا جا رہا ہے۔
اس وائرل ہوتی ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر دلعزیز کھلاڑی سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وہاب ریاض حسن علی اور شاداب و دیگر اِن فنکاروں کی تصویریں دیکھ کر دلچسپ جواب دے رہے ہیں۔




