بلوچستان

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف یکم جون سے بھر پور کارروائی کاآغاز کیا جارہا ہےڈی آئی جی کوئٹہ،

ویب ڈیسک: کے مطابق  ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ اظہر اکرم نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون میں ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ہوائی فائرنگ، اراضیات پر قبضے، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور رکشہ مالکان کے خلاف یکم جون سے بھر پور کارروائی کاآغاز کیا جارہا ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے،

گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف کارروائی میں ایکسائز اور سیکرٹری آر ٹی اے سے بھی مدد لی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن احمد محئی الدین، ایس پی سٹی شوکت میمن اور دوسرے پولیس حکام بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ شادی بیاہ کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ سے معصوم بچے، جوان اور بوڑھے اپنے جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اس سے نہ صرف خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے بلکہ بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی یکم جون سے کارروائی کی جارہی ہے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں گے اس کے لئے ایکسائز اور سیکرٹری آر ٹی اے سے تعاون لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button