اللہ کے گھر اور روضہ آقا کریم کے در کی حاضری کی سعادت عطا فرمائی، فردوس عاشق اعوان
مدینہ : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خدائے بزرگ و بر تر کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے اپنے گھر اور روضہ آقا کریم کے در کی حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا عمرہ ادائیگی کی سعادت کے بعد روضہ ء رسول کریم پر حاضری نصیب ہوئی۔ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاء کی۔ انہوںنے کہا او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں دورہ مکمل کر کے پاکستان واپسی ہو گی۔ انشائاللہ۔