نوشکی،ٹریفک حادثے میں جاں بحق 2 افراد کا خون لواحقین نے اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا
نوشکی: ٹریفک حادثے میں جاں بحق 2 افراد کا خون لواحقین نے اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا گزشتہ دنوں نوشکی کے علاقے مل ڈیڈار میںقومی آر سی ڑی شاہراہ این 40پر الولی کمپنی کے کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کرم خان بادینی اورکفایت اللہ بادینی کی ایکسیڈنٹ کے واقع پر ثالثین اور خیر خواہوں کی کوششوں سے تصفیہ ہو گیا مقتولین کے لواحقین نے اللہ تعالی کی رضا کے لیے معاف کر دیا اس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنما حاجی میر جمعہ خان بادینی خطیب جامع مسجد نوشکی مولانا فرید احمد مینگل میر عرفان بادینی جمعیت علما بلوچستان کے امیر مولانا غلام فاروق سرپرہ ظہور احمد بادینی ٹرانسپورٹر حاجی جمعہ خان بادینی حاجی محمد طاہر محمد حسنی حاجی بشیر احمد بادینی مفتی کفایت اللہ میر اسماعیل بادینی حاجی نادر خان بادینی مولوی سعید آحمد ٹکری ربانی بادینی پرنس اللہ نور جمالدینی مسعود آحمد جمالدینی حاجی سلام بادینی اکرم بادینی حاجی عبدالستار محمد حسنی اے ایس آئی وحید احمد بادینی حفیظ اللہ بادینی نذر بادینی و دیگر موجود تھے آخر میں دعا خیر کی گئی۔