دنیا بھر میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کی سنگینی کے بارے میں ایک بار پھر باور کرایا جائیگا،صوبائی وزیر داخلہ
حب: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے بھارت نے 27اکتوبر 1947کو سرینگر میں فوجیں اتار ی تھیں،کشمیر یوں کی حق خود ارادیت کی 72سالہ جدوجہد کا اجاگرکیا گیا ہے،دنیا بھر میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے تنازعہ کشمیر کی سنگینی کے بارے میں ایک بار پھر باور کرایا جائے گا،مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتا ہوں ۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کیانسانی حقوق غصب کرکے محصور کردیئے گئے ہیں، لوگوں کو خوراک ، ادویات اور بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر نہیں ،کشمیریوں پر جاری ظلم سے بڑا انسانی المیہ جنم لے لے رہا ہے ،دنیا کے ہر فورم پر پاکستان نے اس غاصبانہاقدام کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ 27اکتوبر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا عدہ پورا کیا جائے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے ۔مقبوضہ کشمیر میں 1989 کے بعد سے اب تک ایک لاکھ شہادتیں ہو چکیں۔بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں بچے یتیم ہوچکے۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے مزید کہا بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق تمام عالمی قوانین کی مخالفت شملہ معاہدے کی نفی کرتی ہے ہم آج دنیا کو یہ پیغام واضح طور پر دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی متنازع حیثیت بدلنا ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کا دکھ ہر پاکستانی اپنا دکھ سمجھتا ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو بزور بازو دبانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے ۔