وزیر اعظم عمران خان سے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کر کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک مخدوم خسرو بختیار اور خارجہ سیکرٹری سہیل محمود بھی موجود تھے۔