کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ

0 26

کوہلو: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کیڈٹ کالج کوہلو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا، کیڈٹس نے کمانڈر سدرن کمانڈ کو گارڈ آف آنر پیش کی۔ پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو نے کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور اغراض ومقاصد کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ہے اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا کہنا تھا پاکستان کا مستقبل بلوچستان اور اس کے باشندوں کی خوشحالی سے وابستہ ہے کیڈٹس کو حصول علم کا فریضہ محنت اور خلوص و جہد سے ادا کرنا چاہئے انہوں نے کیڈٹس کی خوداعتمادی اور ادارے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو شیلڈ پیش کی گئی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ آئی جی ایف سی(نارتھ) میجر جنرل فیاض الحسن، سیکٹر کمانڈر ایسٹ، کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل،ڈپٹی کمشنر کوہلو اور ایس پی کوہلو بھی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.