کسٹم حکام نے خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کولاکھوں مالیت کا سامان غیر قانونی طریقے سے لانے کے الزام پر ائیرپورٹ پرروک لیا‘پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا

0 34

کرا چی: کسٹم حکام نے خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کولاکھوں روپے مالیت کا سامان غیر قانونی طریقے سے لانے کے الزام پر ائیرپورٹ پرروک لیا،پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق بعد میں پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، کوچ آل حسن ٹیم کے ساتھ لاکھوں مالیت کے آٹو پارٹس اور پان لیکر آئے تھے اور اسے خواتین کھلاڑیوں کے ٹکٹس پر بک کرایا گیا تھا۔ خواتین ٹیم کو کراچی یونیورسٹی کی ٹیم بتایا گیا تھا تاہم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کھیل راشد قریشی نے کہا ہے کہ ہماری کوئی ٹیم بیرون ملک نہیں گئی اور نہ ہی ہم نے انہیں ویزا لگوایا،کے ایچ اے کے سیکریٹری سید حیدر حسین نے بھی کہا ہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کسی بھی ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.