بابر اعظم کی قیادت میں شاہین کینگروز پر جھپٹنے کیلئے براستہ دبئی سڈنی روانہ

0 41

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی لاہور سے براستہ دبئی سڈنی روانہ ہو گئی۔ قومی ٹیم اپنے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔بابر اعظم قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے لئے رخت سفر باندھ لیا، دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے آسٹریلیا روانہ ہوئی۔قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی ، پہلا ٹی ٹونٹی میچ تین نومبر ، دوسرا پانچ اور تیسرا آٹھ نومبر کو کھیلا جائے گا ،قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز سے قبل اکتیس اکتوبر کو ایک وارم اپ میچ کھیلے گی، آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم میں سولہ کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بابر اعظم قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ اور محمد عامر کے علاوہ محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض بھی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.