اہم خبریںپاکستان

اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، ضمانت خارج، لیگی ایم پی اے میاں نوید گرفتار

لاہور : اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر پولیس نے لیگی ایم پی اے میاں نوید کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔

جسٹس شہرام سرور چودھری نے سسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا عمر مارکی میں شادی کی تقریب میں خلاف ورزی ہو رہی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی تو میاں نوید نے اُنہیں دھمکیاں دیں اور اغوا کی کوشش کی جبکہ میاں نوید کے وکیل نے کہا کہ اے سی مارکی میں پروگرام کرنا چاہتے تھے انکار پر چھوٹا مقدمہ بنا دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button