
لاہور : ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا۔ عشائیہ پر سیاسی بیٹھک لگالی۔ بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کا معاملہ وزیراعلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کی گزشتہ رات عشائیہ پر ملاقا ت ہوئی جس میں ہم خیال گروپ نے اپنے حلقوں کے معاملات حکومت سے حل کروانے بارے حکمت عملی کا جائزہ لیا۔
عشائیہ پر ہونے والی ملاقات میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفر عباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر علی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی، احسن جہانگیر بھٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔
ملاقات میں ہم خیال گروپ کے لئے بجٹ میں ترقیاتی سیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا۔ تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے جلد وزیر اعلی کے سامنے اپنے تحفظات رکھنے پر اتفاق کیا۔



