لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) قومی بیٹسمین عمر اکمل پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کے اہل ہو گئے جنہوں نے گزشتہ روز عالمی عدالت کی جانب سے عائد شدہ جرمانے 42 لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خزانے میں یکمشت جمع کرادی۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے جرمانے کی مکمل ادائیگی کے باوجود انہیں اپنے بحالی پروگرام کے آغاز کیلئے کچھ وقت انتظار کرنا ہوگا کیونکہ انسداد بدعنوانی یونٹ کے افسران ان دنوں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچوں کے معاملات میں مصروف ہیں لہٰذا فوری طور پر اپ ڈیٹ ممکن نہیں ہو سکی۔عمر اکمل نے دو الزامات پر ہونے والی سزا میں کمی کیلئے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا جس نے اگرچہ ان کی اٹھارہ ماہ کی پابندی کو بارہ ماہ کردیا مگر ساتھ ہی ساڑھے بیالیس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
Related Articles
Check Also
Close




