اہم خبریںکھیل

کاش ماں ہوتی ، میں اپنے غم اسے بتاتا،نسیم شاہ افسردہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سے باہر ہونیوالے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو والدہ کی یاد ستانے لگی، ان کا کہنا ہے کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا۔ نسیم شاہ دل برداشتہ ہوگئے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا، وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے ، میں ہوں ناں۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button