کھیل

سابق پی سی بی سربراہ کو کرکٹ کی تباہی کا غم ستانے لگا

لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) سابق پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی تباہی کا غم ستانے لگا جن کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی مداخلت کے باعث دیگر کھیل پہلے ہی برباد ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کی طرف سے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پی سی بی کی معاونت کیلئے خطوط ارسال کر کے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کرکٹ کا فروغ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ سینٹرل پنجاب کے کمشنرز کو کرکٹ کی بحالی کے جامع پلان کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔سابق پی سی بی چیف نجم سیٹھی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کرکٹ کے معاملات نہیں چلا سکتی لہٰذا کرکٹ اس کے حوالے کرنے سے کھیل تباہ ہوجائے گا جیسے کہ دیگر کھیلوں کو پہلے ہی بربادی کا شکار کردیا گیا۔نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر پی سی بی نے وضاحت کی کہ ڈپٹی کمشنرز کو خط صرف کرکٹ معاملات میں معاونت کیلئے لکھا گیا جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئے ماڈل آئین کے تحت چلایا جارہا ہے اور سیٹ اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ خط لکھنے کا مقصد صرف صوبائی ڈھانچے کو کھڑا کرنے کیلئے مدد کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان نے بھی سیٹ اپ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے خط سے غلط فہمی پیدا ہوئی ورنہ سیٹ ا میں تبدیلی یا کرکٹ میں بیوروکریسی کی مداخلت کا کوئی امکان نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button