سیکرٹری کالجز ,ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے بلوچستان اکیڈمی برائے کالج اساتذہ (BACT) کا دورہ کیا

سیکرٹری کالجز ,ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے بلوچستان اکیڈمی برائے کالج اساتذہ (BACT) کا دورہ کیا. اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری حمید اللہ، ڈائریکٹر بیکٹ سعداللہ توخئی اور چیف انسٹرکٹر بیکٹ عظمت اللہ کاکڑ و دیگر بھی موجود تھے. سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے مختلف فیکلٹیز، ٹریننگ ہال اور لائبریری سمیت بیکٹ کے تمام سیکشنز کا معائنہ کیا اور ڈائریکٹر بیکٹ سعد اللہ توخئی نے بیکٹ کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی. سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ہاشم غلزئی نے کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ اور اور کالجز کے مختلف امور میں بہتری لانے کیلئے بیکٹ کی جانب ٹریننگ پروگراموں کا کامیابی سے اہتمام کرنا نہایت قابل تعریف ہیں اور اس کیلئے بیکٹ کی خدمات کو سراہتے ہیں ان نے کہا کہ وہ صوبے کے کالج اساتذہ اور کالجز کے دیگر سییکشنز کے ملازمین کی تربیت دینے کیلئے بیکٹ سے ہرقسم کی تعاون کرینگے.


