گرینڈ الائنس لسبیلہ نے قائدین کی گرفتاری کی شدید مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اوتھل، 07 جنوری 2026:
گرینڈ الائنس لسبیلہ نے صدر عبدالواحد سومرو، نائب صدر محمد اکرم جاموٹ اور جنرل سیکریٹری مولا بخش لاسی کی گرفتاری کے خلاف ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین، اساتذہ تنظیموں کے رہنما اور دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور گرفتاریوں کو ملازمین کی آئینی جدوجہد دبانے کی کوشش قرار دیا۔
ایلیمنٹری کالج اوتھل کے پرنسپل محمد انور جمالی نے کہا کہ یہ گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم رونجھو نے اسے ظلم و ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملازمین کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
مقررین نے کہا کہ بلوچستان حکومت ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور طاقت کے استعمال کے ذریعے خوف پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار قائدین کو فوری اور باعزت رہا کیا جائے اور ڈی آر اے سمیت تمام تسلیم شدہ مطالبات پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے۔
Comments are closed.