علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

21

کوئٹہ7جنوری۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے بدھ اور جمعرات کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر سرد اور خشک رہے گا تاہم اس دوران کوئٹہ سمیت چمن زیارت پشین قلعہ عبداللہ مستونگ ژوب اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی توقع ہے خصوصاً شام اور رات کے اوقات میں ان اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے وقت سردی کی لہر انتہائی شدید رہی جس کے نتیجے میں سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 9 اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.