کورونا کی چوتھی لہر مزید 13 جانیں لے گئی ، چوبیس گھنٹے میں 363 نئے مریض رجسٹرڈ

0

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 714، سندھ میں4 لاکھ 74 ہزار 772، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 774، بلوچستان میں 33 ہزار 458، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 554 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 540 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 915 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 240 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 40 ہزار 995 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 7، سندھ میں 7 ہزار 619، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 825، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.