
سنجاوی 24نومبر :۔صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واساحاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ پا نی نعمت خداوندی ہے ،آنے والی نسلوں کے لیے قطرہ قطرہ پانی بچانا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے پراناسنجاوی میںسٹوریج ڈیم اور کاریز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایکسین جمعہ خان مندوخیل اور قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو صاف پانی کے فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور سٹوریج ڈیم کا افتتاح اس سلسلے کی اہم کڑی ہے ،پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے سنجاوی ایک زرعی علاقہ ہے ،علاقے میں پانی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت اور ان کی مانیٹرنگ ضروری ہے ،ترقیاتی کام قوم کی امانت ہے انفرادی کی بجائے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کواولیت دی جارہی ہے اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میرے تمام حلقے کے لوگ میرے لیے برابر ہیں ، بہت کم وقت میں عوام کے بہت سے مسائل حل کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنجاوی میو نسپل کمیٹی کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ گراونڈ کی تعمیر ومرمت پربھی جلد کام شرو ع کیا جائیگا اورسنجاوی بائی پاس روڈہسپتا لوں کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔




