
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بالائی وادی نیلم اورلیپہ کی سڑکیں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے باوجود تاحال بند ہیں۔بالائی وادی نیلم کی واحد سڑک بند ہونے سے اشیا خور و نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔اتنظامیہ کی جانب سے وادی لیپہ کی سڑک کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔بالائی وادی نیلم کے مقامی لوگ برف میں پھنسی گاڑیوں کو کھینچ کر نکالنے پر مجبور ہیں۔




