العزیزیہ ریفرنس کیس ، نواز شریف کی پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست پر نیب کی مخالفت

0 29

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی نیب نے مخالفت کر دی، جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، سابق وزیراعظم کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے عدالت نے نواز شریف کی حاضری اے اسثنی کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی میں زیر سماعت نیب ریفرنسز کو گیارہ ماہ گزرنے کو ہے،، جبکہ آج دوران میں دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ممکن ہے کہ دو ہفتے بعد ڈویژن بینچ کی تشکیل تبدیل ہو جائے،، بولے آئندہ سماعت پر پہلے متفرق درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جگہ معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا ہے، ایڈووکیٹ نصیر بھٹہ نے کہاکہ نیب کا جواب دیکھ کر لگتا ہے کہ نیب بالکل ہی پیدل ہو گیا ہے۔جسٹس عامر فاروق ریمارکس دیئے کہ خواجہ صاحب کو انے دیں ان کا جواب بھی دیکھ لیں، ممکن ہے کہ دو ہفتے بعد ڈویژن بینچ کی تشکیل تبدیل ہو جائے ، بولے آئندہ سماعت پر پہلے متفرق درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا، عدالت نے نواز شریف کی حاضری اے اسثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دیدوسری جانب نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست پر نیب نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کرا دیا۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، اضافی شواہد پیش کرنے کی کوئی نظیر نہیں ، نیب نے جواب میں کہا کہ فرانزک ماہرین کا یہاں زیر التوا معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا، ناصر بٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں۔(آچ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.