ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

0 46

سبی 25اکتوبر :۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو،سوشل ویلفئیر آفیسر دین محمد مری، دیگر ضلعی و انتظامی افسران اور طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور انڈین فوجیوں کی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب پہنچی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ حق کے حصول میں مشکلات ضرور ہیں پر ناممکن نہیں انڈیا کی بربریت اور ظلم زیادہ عرصہ نہیں چلے گا یقیناً وہ دن دور نہیں کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اس مصیبت کی گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور باطل بے پناہ طاقت رکھنے کے باوجود شکست سے دو چار ہوا ہے وہ دن دور نہیں کشمیری بھی آزاد فضا میں سانس لینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.