وائٹ ہائوس کی وفاقی ایجنسیوں کو واشنگٹن پوسٹ ،نیویارک ٹائمز کی رکنیت ختم کرنے کی ہدایت

0 28

واشنگٹن: وائٹ ہائوس اور ذرائع ابلاغ مابین تنازعات کی خلیج بڑتی جا رہی ہے ، وائٹ ہائوس نے وفاقی ایجنسیوں کو واشنگٹن پوسٹ ،نیویارک ٹائمز کی رکنیت ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں، ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ہدایت کیسے اور کب عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہائوس اور ذرائع ابلاغ مابین تنا ئومیں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس ضمن میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وائٹ ہائوس امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو واشنگٹن پوسٹ اور دی نیویارک ٹائمز کی رکنیت کی تجدید نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ مقامی میڈیا کا کہناہے کہ میڈیا کی جانب سے درخواست کے جواب میں وائٹ ہائوس نے کہا کہ تمام وفاقی ایجنسیاں رکنیت کی تجدید نہ کریں۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ہدایت کیسے اور کب عمل میں آئے گی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے پیر کی شب فاکس نیوز میں نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہم شاید واشنگٹن پوسٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔ ٹرمپ نے ان کی انتظامیہ کی کوریج پر دو اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ پر بار بار اعتراضات بھی لگائے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.