اہم خبریںبین الاقوامی

چین کے ساتھ اس سال کے آخر تک تجارتی معاہدہ ممکن ہے، رابرٹ اوبرائن

ورجینیا:  امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس سال کے آخر تک ابتدائی تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔ورجینیا میں ایک کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ مجوزہ معاہدے کے لئے پرامید ہے تاہم وہ ہانگ کانگ یا کسی بھی دوسرے علاقے کے بارے میں جہاں اسے چین کی سرگرمیوں پر کوئی تشویش ہوئی، آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہانگ کانگ میں کسی تشدد کے بغیر بلدیاتی انتخابات ہوجاتے ہیں تو یہ ایک اچھی علامت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button